(ایجنسیز)
فلسطین میں قومی عبوری حکومت کی تشکیل سے قبل فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سبکدوش وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔
مقامی خبر
رساں ایجنسی "صفا" کے مطابق حماس اور الفتح کی قیادت کے اجلاس کے بعد حماس کے سبکدوش وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے قومی حکومت کو حتمی شکل دینے کے لیے صدر محمود عباس سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماؤں نے مذاکرات کے دوران وزارتوں کی تقسیم کے فارمولے پر اتفاق کیا۔ انہیں مذاکرات کی روشنی میں صدر عباس آج جمعرات کو قومی حکومت کی تشکیل کا اعلان کریں گے۔